روانڈا کے ہنستے کھیلتے گوریلا کی تصویر نے ایوارڈ جیت لیا
لندن(نیٹ نیوز)ہنستے کھیلتے گوریلا کی تصویر نے کامیڈی وائلڈ لائف ایوارڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ برطانوی فوٹوگرافر مارک میتھکون چار دنوں تک روانڈا کے ویرونگا پہاڑوں میں گوریلوں کی تلاش میں رہے اور آخر کار ان کی محنت رنگ لائی۔
میتھکون نے ایک نر گوریلا کی تصویر اپنے کیمرے میں قید کی، جو اپنے رقص کا ہنر دکھانے کیلئے بے تاب تھا، اس تصویر نے انہیں اس سال کے نائیکون کامیڈی وائلڈ لائف میں پہلی پوزیشن دلوائی اور انہوں نے میملز کیٹیگری میں بھی انعام جیتا۔اپنی تصویر High Five سے متعلق میتھکون نے کہا کہ ایک گوریلا خاص طور پر اپنی اکروبیٹک صلاحیتیں دکھانے کیلئے بے تاب تھا، اس کی کارکردگی دیکھنا خالص خوشی تھی اور میں خوش ہوں کہ میں نے اس کی شوخ طبیعت کو کیمرے میں قید کیا۔