لاکھوں سال قبل انسان آگ جلانے میں کامیاب ہوئے
لندن(نیٹ نیوز)ویسے تو یہ مانا جاتا ہے کہ انسان 10 لاکھ سال سے آگ کو استعمال کر رہے ہیں مگر اس سے قبل انسانوں کی جانب سے آگ جلانے کا سب سے قدیم نمونہ 50 ہزار سال پرانا تھا جو جنوبی فرانس میں دریافت ہوا۔
مگر اب برطانیہ کے علاقے سافک کے ایک میدان میں جلی ہوئی زمین کا ایک ٹکڑا اور آگ سے جلائی گئی دستی کلہاڑیوں سے عندیہ ملتا ہے کہ انسانوں نے آگ جلانے میں مہارت لاکھوں سال قبل حاصل کرلی تھی۔ برٹش میوزیم کی اس تحقیق میں شامل محقق ڈاکٹر روب ڈیوس کے مطابق لاکھوں سال قبل آگ جلانے میں مہارت نے ارتقائی مراحل کو آگے بڑھانے جیسے زبانوں کے پھیلاؤ اور ہر طرح کے موسموں میں بقا میں اہم کردار ادا کیا۔ آگ پر قابو پانے سے انسانوں کو اسے گرمائش، اندھیرے کو دور کرنے اور درندوں سے تحفظ کے لیے استعمال کرنے کا موقع ملا۔