سزائے موت کے قیدی کی آخری بھرپور کھانے کی فرمائش

 سزائے موت کے قیدی کی آخری بھرپور کھانے کی فرمائش

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا میں موت کی سزا پانے والے شخص نے اپنی آخری خواہش میں ہائی کیلوریز سے بھرپور کھانے کی فرمائش کر ڈالی۔

امریکی ریاست جارجیا میں 52 سالہ سٹیسی ہمفریز کو دوہرے قتل کے جرم میں مہلک انجکشن کے ذریعے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ۔سٹیسی ہمفریز تقریباً 6 فٹ 3 انچ لمبا شخص ہے جو 305 پاؤنڈ وزن کے ساتھ موٹاپے کا شکار ہے ، جس نے پھانسی سے قبل اپنی آخری خواہش میں کیلوریز سے بھرپور کھانے کا انتخاب کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سٹیسی ہمفریز نے اپنی آخری خواہش میں باربی کیو بیف برسکٹ، پگ میٹ، بیکن ڈبل چیزبرگر، فرنچ فرائز، کولسلا، کارن بریڈ، بفیلو ونگز، ایک میٹ پریمی پین پیزا، ونیلا آئس کریم اور دو لیمن لائم سوڈا پینے کی فرمائش کی ہے، جس نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں