عید پر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

عید پر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقہ میں عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ شرافت علی نے کارروائی کرکے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔انچارج انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو تیز دھار چھری کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم عبدالغفار قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں