مختلف مقامات پر حادثات میں3افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورمیں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 3افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مصری شاہ کے علاقے تیزاب احاطہ چمڑا منڈی میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے ۔ شاہدرہ کے علاقے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل دیاجسکی شناخت 45 سالہ حنیفہ بی بی کے نام سے ہوئی جو رانا ٹائون کی رہائشی تھی۔سندر کے علاقے ملتان روڈ پرموٹر سائیکل سوار سڑک پر پڑے پتھر سے سلپ ہو کرگر گیا اس دوران اینٹوں سے لدا ٹرالر اوپر سے گزر گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا متوفی کی شناخت 40 سالہ شاہد اقبال کے نام سے ہوئی جوننکانہ کا رہائشی تھا ۔