ٹرمپ انتظامیہ کی بوکھلاہٹ ، یوکرینی باشندوں کو غلط ای میل بھیج دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت نے غلطی سے یوکرین کے پناہ گزینوں کو ایک ای میل بھیج دی ۔۔
جس میں کہا گیا کہ ان کی حیثیت منسوخ کر دی گئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے شروع کردہ پروگرام کے تحت روس کے حملے کے بعد امریکہ فرار ہونے والے یوکرینی باشندوں کو حال ہی میں کہا گیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑ دیں۔یوکرین کے لیے یونائٹنگ کہلانے والے اس پروگرام نے یوکرین کے باشندوں کو امریکی اسپانسر کی مالی مدد سے دو سال تک عارضی طور پر امریکا میں رہنے کی اجازت دی۔ تاہم، ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حالیہ تبدیلیوں نے ان مہاجرین کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی۔