صلح کے بہانے شہری کو بلا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)صلح کے بہانے شہری کو بلا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے محمود آباد میں محسن علی نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ملزمان نے اس کے والد کو سابقہ تنازعہ میں صلح کرنے کے بہانے مبینہ طور پر بلا لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔