ڈولفن سکواڈ :اسلحہ کی نمائش کے 3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ کی نمائش کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈولفن سکواڈ نے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیموں نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران شاہدرہ، مسلم ٹاؤن اورشادباغ سے 03 مشکوک ملزمان حسیب، حمزہ اور سبحان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 03 پستول، گولیاں و میگزینز برآمدکر کے انہیں مزید قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔