ٹھیکریوالا :گھریلو جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کرکے بھابھی زخمی کر دی

 ٹھیکریوالا :گھریلو جھگڑے پر ملزم  نے فائرنگ کرکے بھابھی زخمی کر دی

پینسرہ(نمائندہ دنیا )جیٹھ نے گھر یلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بھابھی کو زخمی کر دیا،ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بتایا گیا ہے کہ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک نمبر 67ج ۔ب سدھار کے رہائشی خرم عباس کی بیوی 30سالہ ارم بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اس کا جیٹھ ساجد عباس سکنہ 68ج ب گھر میں گھس آیا اور اس پر پسٹل سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ارم بی بی شدید زخمی ہو گئی ،ملزم موقع پر سے فرار ہو گیا، اطلاع پر ایس ایچ او عابد جٹ ،چوکی انچارج عدنان مغل نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں