پاکستان سے میڈیکل تعلیم حاصل کرنیوالے ملازمت کے اہل نہیں ہونگے :بھارتی وزیر

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے کسی بھی بھارتی ۔۔
شہری کو غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی وہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔ بھارتی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی امور انوپریہ پٹیل نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں واضح کیا کہ کوئی بھی ایسا شخص جو پاکستان سے بھارت آیا ہو اور یہاں کی شہریت دی گئی ہو ، اسے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایف ایم جی ای امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی اور وہ ملازمت حاصل کرنے کا اہل بھی ہوگا۔یاد رہے بھارت کے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے اپریل 2022 میں ایک مشترکہ پبلک نوٹس جاری کرکے طلبا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستان نہ جائیں۔