پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 7فیصدکمی

پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 7فیصدکمی

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اسٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر7فیصد کمی ہوئی ۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 5.26ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جو 7فیصدکم ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں  فروخت کاحجم 5.67ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔مارچ میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.51ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 14فیصدکم ہے ،گزشتہ سال مارچ میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.59ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر9فیصد نموریکارڈکی گئی ۔ فروری میں پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.47ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں