یوسف گیلانی سے آذری، ازبک پارلیمنٹ سربراہوں کی ملاقات

یوسف گیلانی سے آذری، ازبک پارلیمنٹ سربراہوں کی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے انٹر پارلیمنٹری یونین (IPU) کی 150ویں اسمبلی کے موقع پر آذربائیجان کی ملی مجلس (پارلیمنٹ) کی چیئرپرسن غفارووا اور ازبکستان کی اولیٰ مجلس کے سپیکر سے ملاقات کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پاکستان اور  آذربائیجان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کے اعادے اور پارلیمانی، اقتصادی اور سیاسی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر توجہ دی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں رواں سال آذربائیجان اور ترکیہ کے ساتھ تیسرا سہ فریقی سپیکرز فورم منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دوطرفہ تجارتی روابط کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یوسف گیلانی کو بین الپارلیمانی سفارتکاری پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی دعوت دی گئی۔ پارلیمانی رہنماؤں نے جمہوری اقدار، امن اور علاقائی تعاون کیلئے مسلسل مکالمے ، بڑھتے تبادلوں اور دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور ازبکستان کے دوطرفہ اور پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اہم قدم کے طور پر چیئرمین سینیٹ نے آئی پی یو اسمبلی کے موقع پر ازبکستان کی اولیٰ مجلس کے سپیکر سے ملاقات کی اور پارلیمانی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باقاعدہ پارلیمانی تبادلوں اور فرینڈشپ گروپس فعال کرنے کی تجویز دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں