ولی عہد دبئی کا پہلا سرکاری دورہ بھارت مودی اور کابینہ ارکان سے ملاقات
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم دوروزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ۔انہوں نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور کابینہ ارکان سے ملاقات کی ۔
دبئی کے ولی عہد کا یہ بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ بھارت یواے ای کے ساتھ جامع سٹریٹجک شراکت داری کو ترجیح دیتا ہے ۔آنے والے برسوں میں ہم دفاعی تعاون ،مشترکہ پروڈکشن ، ترقیاتی منصوبوں اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ولی عہد آج ممبئی میں صنعت کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔یاد رہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 65ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے جسے آئندہ چند برسوں میں 100ارب ڈالر تک لے جانے کا ارادہ ہے ۔