جنوبی کوریا میں 3جون کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کا اعلان
سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر و وزیر اعظم ہان ڈک سو نے 3جون کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ۔
ملک میں ووٹنگ میں سہولت کیلئے عام تعطیل ہو گی ۔ واضح رہے 4اپریل کو جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔