روس کیلئے لڑنے والے 2چینی شہریوں کو پکڑ لیا:یوکرینی صدر
کیف (اے ایف پی)یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہماری فورسز نے ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی افواج کے ساتھ مل کر لڑنے والے 2 چینی شہریوں کو پکڑ لیا ہے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ کیف بیجنگ سے وضاحت طلب کرے گا اور اتحادیوں سے ردعمل کا مطالبہ کرے گا۔زیلنسکی نے کہاہمارے پاس ان قیدیوں کی دستاویزات، بینک کارڈز اور ذاتی ڈیٹا موجود ہے ۔دوسری جانب یوکرین نے گرفتار فوجیوں کے دعوے کے بعد بیجنگ کے امن کے حامی موقف پر سوال اٹھایا ہے ۔