امریکا کا چند چینی مصنوعات پر 104فیصد ٹیکس نافذ کرنیکا فیصلہ

امریکا کا چند چینی مصنوعات پر 104فیصد ٹیکس نافذ کرنیکا فیصلہ

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ ) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9اپریل کا آغاز ہوتے ہی چند چینی مصنوعات پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر  بات چیت کیلئے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے ۔ صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے ، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ دوسری جانب ترجمان چینی وزارت تجارت نے کہا کہ اگر امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم طریقے سے جوابی اقدامات کرے گا اور آخر تک لڑے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں