اتحادیوں میں مثالی اعتماد سازی خوش آئند:شہباز شریف

اتحادیوں میں مثالی اعتماد سازی خوش آئند:شہباز شریف

لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزرا اور پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑر اور خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم سے  ملاقات کی، وزیراعظم نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی ، پارٹی رہنمائوں نے بلاول بھٹو کی طرف سے وفاقی حکومت کے نہروں کے فیصلے پر بیان بازی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا خاصا ہے کہ ہم تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کرتے ہیں،اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہاکہ اتحادی حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مکمل یکسوئی سے کام کر رہی ہے ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے مثبت ثمرات براہ راست چھوٹے طبقے کو منتقل کیے ہیں،ملکی معیشت درست سمت میں چل پڑی، آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے ، بجلی کی قیمتوں میں کمی اتحادی حکومت کی دن رات انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔دریں اثنا وزیراعظم نے کھیلوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کھیل، قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے ،عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں،حکومتی قومی کھیل پالیسی نچلی سطح پر شمولیت، ٹیلنٹ کی تلاش، صنفی مساوات اور ہمہ گیری کو فروغ دینے پر مرکوز ہے ،آئیں سب مل کر کھیلوں کے نظام کو مضبوط کریں ،آنے والی نسلوں کیلئے زیادہ جامع، بااختیار اور پائیدار معاشرہ تشکیل دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں