بیٹے کی پیدائش پر شہزاد نے کوئی گاڑی نہیں دی، ایونٹ خراب کر دیا: دانیہ شاہ
لاہور(شوبزڈیسک )ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے اپنے بیٹے کی خوشی اور نام سے متعلق رکھی گئی تقریب کے بارے میں ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔۔
اور الزام لگایا ہے کہ میرے شوہر شہزاد نے میرے بیٹے کی خوشی میں ہونے والی تقریب میں اپنے دوسری اولادوں کی شادیوں کا انکشاف کر کے تقریب خراب کر دی۔ میں نے اپنے بیٹے کو گولڈ کی چین گفٹ کی ہے اور ان کے بابا نے چند ویوز حاصل کرنے کے لیے صرف گاڑی کی چابی دی ہے ، ویڈیو بنانے کے لیے گاڑی کا اعلان کیا مگر مجھے وہ گاڑی ابھی تک نہیں ملی ہے ۔