نئی نہریں:سندھ،پنجاب کے وزرا میں لفظی جنگ:صدرزرداری نے منصوبے کی منصوبے کی منظوری دی:عظمی بخاری ن لیگ کے ناسمجھ لوگ آئین پڑھے بغیر بیان دیدیتے ہیں:شرجیل میمن

نئی نہریں:سندھ،پنجاب کے وزرا میں لفظی جنگ:صدرزرداری نے منصوبے کی منصوبے کی منظوری دی:عظمی بخاری ن لیگ کے ناسمجھ لوگ آئین پڑھے بغیر بیان دیدیتے ہیں:شرجیل میمن

لاہور،کراچی(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)نئی نہروں کے منصوبے پر سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لفظی جنگ، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے منصوبے کی منظوری دی جبکہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ن لیگ کے ناسمجھ لوگ آئین پڑھے بغیر بیان دے دیتے ہیں ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے عظمی بخاری نے کہا بلاول کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی، کینال منصوبے کا حل جلسوں یا میڈیا پر بیان بازی سے نہیں نکل سکتا۔ ہماری کوئی لڑائی نہیں لیکن وہ گولہ باری کرتے رہتے ہیں۔بجلی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ملنے والا ریلیف فساد پارٹی کو اچھا نہیں لگتا، خوشخبریوں کا موسم شروع ہو چکا ، وزیراعظم شہباز شریف جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنیوالے ہیں۔بجلی قیمتوں میں کمی پر گرمیوں میں عوام کوبل کم آئینگے ۔برآمدات میں اضافہ ، پیداواری لاگت کم ہو گی ،مہنگائی کا گراف نیچے آئے گا ۔ رمضان سہولت بازاروں سے عوام کو ایک ارب 11کروڑ سے زائد کی بچت ہوئی ، خیبر پختونخواحکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ، ملازمین کا پنشن فنڈ ہڑپ کر گئی ، چترال میں جنگلات پر قومی خزانے کو 866کروڑ کا نقصان پہنچایا،گندم خریداری پر اربوں کی کرپشن ہوئی،دو ارب روپے مساجد کے نام پر ٹائیگرز کو دئیے گئے ۔

مریم نواز ہر وہ منصوبہ شروع کریں گی جس سے عوام کو فائدہ ہوگا ،اگست تک 13 نئے سہولت بازاربنائینگے ۔صحافیوں کے سوالات پر صوبائی وزیر نے صوبوں میں پانی کی تقسیم پر سیاست کو افسوسناک قرار دیتے کہا بلاول کو جلسوں میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے ،چولستان کینالز کے منصوبے پر سندھ میں صرف سیاست ہورہی ہے ، منصوبے کی صدر سے منظوری ڈاکیومنٹیڈ ہے ، اس پر انکے دستخط ہیں۔مریضوں کو ادویات مفت فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ ڈیسک قائم کر دیاگیا ہے ، کسی کو دوائی نہ ملے تو شکایت درج کرائے ، کارروائی ہوگی ۔خیبر پختونخوا میں کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں۔ وزیر اعلیٰ گنڈا پور کاپارٹی پر 75 کروڑ خرچ کرنے کا بیان قابل تشویش ہے ۔ کے پی میں انفراسٹرکچر ہے نہ سکول اورنہ ہسپتالوں میں ادویات ، محکمہ صحت نے کروڑوں کے ہینڈ گلوز خریدے تاہم وہ ہسپتالوں میں موجود ہی نہیں۔دریں اثنا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت پر تنقید کرتے کہا وہ یہ واضح نہیں کر سکی کہ کینالز کے لیے پانی کہاں سے لایا جائے گا۔

18 اپریل کو حیدرآباد میں کینالز اور دہشتگردی کیخلاف تاریخی جلسہ ہو گا، عوامی حمایت کو اکٹھا کیا جائے گا۔ کالا باغ ڈیم کو صدر زرداری نے دفن کیا تھااور بلوچستان کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی انہی کے دور میں ہوا تھا ۔انہوں نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے کہا کہ انہیں آئین پڑھنا چاہیے ۔ پنجاب حکومت کا ایجنڈا پیپلز پارٹی اور وفاق میں تصادم پیدا کرنا ہے مگر پیپلز پارٹی میچور سیاست کر رہی ہے اور عوامی مفادات کی حفاظت کرے گی ۔شرجیل میمن نے کہا خیبر پختونخوا کی حکومت کا فوکس امن عامہ پر ہونا چاہیے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ انہوں نے ماضی میں طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی وکالت کی جس سے بد امنی پھیلتی ہے ۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے کہا ہم نہروں کے معاملے پر سیاست نہیں کررہے ، سندھ کے عوام اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مؤقف ہے کہ متنازعہ کینالز نا منظور، متنازعہ کینالز کیخلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور آپ کو یہ احتجاج سیاست لگ رہا ہے ؟ عظمیٰ بخاری کو پانی کے معاملے کا الف ب تک نہیں پتا، ن لیگ متنازع کینالز کی ترجمانی کرنے کی بجائے اس منصوبے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں