زیادہ سکرین ٹائم سے لڑکیوں میں ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا

زیادہ سکرین ٹائم سے لڑکیوں میں ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا

لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نوعمر لڑکیاں جو اسمارٹ فون، آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ پر بہت زیادہ وقت گزارتی ہیں، ان میں نیند کے مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

محققین نے جریدے پی ایل او ایس گلوبل پبلک ہیلتھ میں رپورٹ کیا کہ نوعمر لڑکیاں جو زیادہ وقت سکرین پر گزارتی ہیں ان کی نیند کے معیار اور دورانیہ دونوں لحاظ سے خرابی پیدا ہوتی ہے ۔سویڈن میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹریٹ طالب علم، سیبسٹین ہوکبی نے کہا کہ ہم نے پایا کہ جن نوعمر لڑکیوں نے سکرین پر طویل وقت گزارنے کی اطلاع دی ان میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نیند کی خرابیاں پیدا ہوئیں۔ اس کے نتیجے میں خاص طور پر لڑکیوں میں ڈپریشن کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں