جھاڑو کے تنکوں سے بنائے جعلی زیرے کی فروخت کا انکشاف

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت کی مارکیٹس میں جعلی زیرے کی فروخت سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے ، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش میں جھاڑو کے تنکوں سے بنائے گئے جعلی زیرے کی کھیپ کو پکڑا گیا ہے۔۔
، پولیس افسروں نے ہزاروں کلو جعلی ‘زیرہ’ برآمد کیا ہے جسے اصلی زیرے میں ملا کر ریاست کے مختلف شہروں میں لے جایا جانا تھا۔ پولیس کی جانب سے اتر پردیش سے برآمد کیے گئے جعلی زیرے کو ناریل کی جھاڑو کے تنکوں، گڑ اور گھاس کے استعمال سے بنایا گیا تھا۔پولیس نے اس معاملے میں 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ کھیپ مارکیٹ میں 60 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت کی جا سکتی تھی۔