انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد

انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد

اٹلانٹا (نیٹ نیوز) LinkedIn پر ایک حالیہ وائرل پوسٹ نے ایک آن لائن بحث کو جنم دیا ہے جب ایک کاروباری مالک نے دعویٰ کیا کہ اس نے انٹرویو کیلئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 بہت جلد پہنچنے والے ایک امیدوار کو نوکری دینے سے انکار کردیا۔اٹلانٹا میں مقیم ایک کلیننگ سروسز فراہم کرنیوالی کمپنی کے مالک میتھیو پریوٹ نے LinkedIn پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آفس ایڈمنسٹریٹر کی جگہ کیلئے ایک امیدوار مقررہ وقت سے 25 منٹ پہلے پہنچ گیا۔ درخواست دہندہ کی یہ حرکت اسے ملازمت نہ دینے کے فیصلے میں ایک اہم عنصر تھا۔ اگرچہ پانچ دس منٹ پہلے پہنچنا سمجھ آتا ہے لیکن وقت سے بہت پہلے آنا ناقص ٹائم مینجمنٹ یا سماجی بیداری کی کمی کا اشارہ ہوسکتا ہے کیونکہ بہت جلد آنا یہ تجویز کر سکتا ہے کہ کوئی شخص وقت کیساتھ ہم آہنگ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں