بھارت :وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد گرجاگھرنشانے پر

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی پارلیمنٹ میں متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اب گرجاگھروں کی زمینیں نشانے پر ہیں ۔۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آر ایس ایس سے وابستہ جریدے ’ آرگنائزر‘کے ویب پورٹل پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں بالواسطہ طور پر بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ملک بھر میں کیتھولک چرچ کے زیر قبضہ وسیع اراضی کی چھان بین کرے ۔مضمون میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ کیتھولک اداروں کے پاس تقریبا 7ً کروڑ ہیکٹر اراضی ہے ۔ مضمون میں گرجاگھروں کو بھارت میں سب سے بڑا غیر سرکاری زمیندارقرار دیا گیا ہے ۔اگرچہ مضمون میں واضح طور پر قانون سازی کا مطالبہ نہیں کیاگیا ہے تاہم یہ مضمون مسیحی اداروں کی زمینوں کی چھان بین کے مطالبات کاآغاز ہوسکتا ہے ۔