ایک بچھڑے کی محبت میں چینی نوجوان در بدر

ایک بچھڑے کی محبت میں چینی نوجوان در بدر

بیجنگ(نیٹ نیوز)اپنے پالتو بچھڑے کی وجہ سے کرائے کے مکان سے بار بار نکالا جانے والا چینی شہری اپنے جانور کو پالنے کا عزم لیے ایک گھر سے دوسرے گھر میں رہنے پر مجبور ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چین کے صوبہ گوانگڈونگ کے شہر فوشان سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ سابق باکسر چن رواں سال یکم جنوری میں یہ جانور گھر لائے اوراسکاکہناہے کہ وہ اصل میں کتا پالنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن بعد میں انہیں بھینس پالنا زیادہ بہتر لگا۔ یہ بھینس انہیں یاد دلاتی ہے کہ وہ زندگی کے مقاصد کے لیے سخت محنت کریں، لیکن خود کو محض ‘کام کا جانور’ بننے سے بچائیں۔ وہ اسے نہلاتا، کھلاتا، سیر کرواتا اور کپڑے بھی پہناتا ہے۔ اب تک چن کو دو مختلف کرایہ داروں نے مکان سے محض بچھڑا پالنے کی وجہ سے نکال دیا، لیکن وہ اپنی ضد پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں