امریکا: کیلے کے چھلکے جیسے ہیٹ پہن کر ورلڈ ریکارڈ قائم

امریکا: کیلے کے چھلکے جیسے ہیٹ پہن کر ورلڈ ریکارڈ قائم

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ریاست میسوری میں سب سے زیادہ کیلے کے چھلکے جیسے ہیٹ پہن کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق میسوری کے ایک عجائب گھر میں 309 افراد جمع ہوئے اور انھوں نے بنانا ہیٹس (کیلے کے چھلکے سے مشابہت رکھنے والے ہیٹس) پہننے کا پیلینگ ریکارڈ توڑ دیا۔ سینٹ لوئیس کے سٹی میوزیم میں منعقدہ تقریب میں سب سے زیادہ افراد نے بنانا ہیٹ پہننے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اس موقع پر گینز ورلڈ ریکارڈ کے ایک آفیشل ایڈ جوڈیکیٹر (جج) بھی موجود تھے جنہوں نے اسکی تصدیق کی کہ میوزیم نے 309 شرکاء کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ دریں اثنا سٹی میوزیم نے سوشل میڈیا پر اس حوالے بتایا کہ اس ریکارڈ کے قیام کے لیے ہم دوستوں کا ایک پورا بنچ پیلینگ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے وہاں جمع تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں