ترکیہ :گرفتار سابق میئر کی قوم سے اتحاد کی اپیل ،احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا عزم
استنبول(اے ایف پی)ترکیہ میں استنبول کے گرفتار سابق میئر نے قوم سے اتحاد کی اپیل کی ہے ۔
کریم اما م اوگلو نے اپنے وکلا کے ذریعے ایکس پر بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ جولوگ سوچتے ہیں کہ ہم عید نہیں منا پائیں گے ، وہ بہت غلط ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم متحد رہنے کا راستہ ضرور تلاش کریں گے ۔حکام کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ظلم سے ترقی نہیں کر سکتے ۔دوسری جانب اپوزیشن نے احتجاجی تحریک کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔سی ایچ پی کے لیڈر اوزغور اوزل نے اعلان کیا کہ ہر بدھ کو استنبول کے ایک مختلف ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔