30بوتل جعلی شراب برآمد، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن انچارج چوکی ایل بلاک پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
جعلی شراب کی سپلا ئی کرنے والے شراب فروش علیشا مسیح کو شراب سمیت گرفتار کرلیا ۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزم سے جعلی شراب کی 30 سے زائد بوتلیں برآمد ہوئیں، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے ،ملزم نے مختلف علاقوں میں نو جوان نسل کو شراب سپلا ئی کرنے کا اعتراف کیا ہے ،ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔