پو لیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ، منشیات ، اسلحہ برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے گزشتہ گزشتہ 7 دنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزموں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ، اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔۔۔
سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھرمیں کار روائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ جن کی گرفتاری کیلئے تھانوں کی پولیس متحرک ہے ۔جبکہ اشتہاریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے ۔گزشتہ 7 دنوں کے دوران پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارر وائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کامیاب ریڈز کیے ۔جبکہ خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کارر وائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ میں33 اشتہاری ملز م اور47 عدالتی مفرورگرفتار کیے گئے ۔ مختلف تھانوں میں جواء اور پرچی مافیاکے خلاف کارر وائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ میں12 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اور38 ملزم گرفتار کئے گئے ۔ جواء مافیا کے قبضہ سے زرداو رقم 71 ہزار روپے برآمد کی اور موقع سے تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جواء کا سامان قبضہ پولیس میں لیا گیا۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 70مقدمات درج کر کے ملز موں سے منشیات برآمد کی گئیں۔ملز موں سے چرس 12 کلو گرام ، آئس 2کلو گرام ، ہیرون 3کلو گرام اور شراب 1146 لٹر برآمد کرکے قبضہ میں لی گئی ۔جبکہ نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ۔ جن کے خلا ف اسلحہ کے 69مقدمات درج کئے گئے ۔