پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی جرمانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوگیا۔
آئی سی سی کے مطابق تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی جس کے باعث قومی ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے ۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے اور دوسرے ون ڈے میچ میں بھی جرمانہ ہوا تھا۔