ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 2شہری زخمی

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) دن دہاڑے ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کرکے 2 شہریوں کوزخمی کردیا،زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔۔۔
خانقاہ ڈوگراں میں چوری قلعہ عثمان غنی کے رہائشی رانا شفاقت اور رانا راحت اپنے مویشی فروخت کر کے خانقاہ ڈوگراں سے گھر جا رہے تھے کہ دن دہاڑے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے چھینہ ورکاں روڈپر زبردستی روک کر لوٹنے کی کوشش کی،ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر سیدھی فائرنگ کر دی جس سے دونوں شہری شدید زخمی ہوگئے ، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔