پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4فیصدکی نمو ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4فیصدکی نمو ریکارڈ

کراچی (اے پی پی )رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں  پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے ۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 11.76 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے ۔مارچ میں ملک میں 1.32 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو  5 فیصد زیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں