عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں  سونے کی قیمت مستحکم

کراچی (آئی این پی )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا، ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے اور فی اونس 3 ہزار 326 ڈالر پر برقرار ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں ہفتہ کو استحکام رہا۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی سے 3326 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر آگیا تھا۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت دو لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے جبکہ چاندی کے نرخ بھی 3417 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں