ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 9.48 فیصد اضافہ

ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 9.48 فیصد اضافہ

فیصل آباد (آئی این پی) ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 9.48 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

 ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نوماہ میں جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران برآمدات کی مالیت 13.62 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹیکسٹائلز کی برآمدات سے 12.44 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران ٹیکسٹائلز کی ملکی برآمدات میں 1.18 ارب ڈالر یعنی 9.48 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ دوسری جانب رواں مالی سال کے د وران دھاگے کی برآمدات میں 32.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں