یو بی جی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںنمایاں کمی کامطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سربراہ زبیرطفیل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔۔
کہ عالمی مارکیٹ میں پچھلے 10 دنوں میں 12 فیصد کمی کے مطابق حکومت کوپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنی چاہیے ۔ زبیرطفیل نے کہا کہ موجودہ خام تیل کی قیمت 61.99ڈالر ہے جو دو ہفتے پہلے 72ڈالر تھی۔ زبیرطفیل نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوامی سطح پر سراہا جائے گا، اس سے مہنگائی میں کمی آئے گی اور برآمدی صنعتوں کے لیے پیداواری لاگت کم ہوگی۔