گاڑیوں کی درآمدات میں 4.09فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی) گاڑیوں (موٹر کارز) کی درآمدات میں فروری 2025 کے دوران 4.09 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 7.02 ارب روپے تک کم ہوگئی جب کہ فروری 2024 میں کاروں کی درآمدات کاحجم 7.32 ارب روپے رہا تھا ۔ اس طرح فروری 2024 کے مقابلے میں فروری 2025 کے دوران گاڑیوں کی ملکی درآمدات میں 0.30 ارب روپے یعنی 4 فیصد سے زیاد ہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔