انٹربینک میں ڈالر مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر) انٹربینک میں پیر کو ڈالر کی قدربڑھ گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10پیسے کے اضافے سے 280.47روپے پر جاپہنچا۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر1پیسے کی معمولی کمی سے 281.96 روپے کاہوگیا۔