ویمنزورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ختم ، پاکستان ناقابل شکست

ویمنزورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ختم ، پاکستان  ناقابل  شکست

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنزورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ختم ہوگیاجس میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی ۔۔

قومی ٹیم نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دیکر اپنا پانچواں اور آخری میچ بھی جیت لیا جبکہ ویسٹ انڈیز نے تھائی لینڈکو6وکٹوں سے پچھاڑدیا، ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 179رنز کا ہدف 39اعشاریہ چار اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے منیبہ علی69اور عالیہ ریاض 52رنز بنا کر نمایاں رہیں، بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 178رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔قومی کھلاڑی منیبہ علی کوپلیئرآف دی میچ قراردیاگیا، واضح رہے پاکستان اوربنگلہ دیش کی ویمنز ٹیمیں ورلڈ کپ 2025 کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں،دوسری طرف چیئرمین محسن نقوی ایل سی سی اے گراؤنڈ پہنچے اورویمنز ٹیم سے ملاقات کے دوران شاباش دی ،کرکٹرز کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی اور انعام کا اعلان کیا۔محسن نقوی نے نے کہا کہ خواتین کھلاڑی ایک ٹیم کی طرح کھیلیں اور فتح حاصل کی، ویمنز پلیئرز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں