گھرسے 40سالہ شخص کی لاش برآمد

بچیکی (نمائندہ دنیا)ننکانہ موڑ بچیکی کے قریب ایک گھر سے تعفن کی اطلاع پا کر پولیس موقع پر پہنچی تو ایک کمرہ میں گھر کا مالک40سالہ رانا احسان عرف رانا چھانا مردہ حالت میں پایا گیا۔۔۔
جبکہ گھر میں کوئی فرد موجود نہ تھا، بیرونی دروازہ کھلا ہوا تھا،لاش کئی روز پرانی ہونے کی وجہ سے گل سڑ چکی تھی،پولیس تھانہ بڑاگھر نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کر دی ،متوفی کے 3 بچے ہیںاور عید پر ننہال گئے ہوئے تھے ،بتایا گیا ہے کہ متوفی کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔