لائف پارٹنر کیلئے بہت زیادہ امیر آدمی نہیں چاہتی: طوبیٰ انور

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ طوبیٰ انور نے کہاہے کہ میرا خیال ہے کہ لائف پارٹنر تلاش کرتے ہوئے رفاقت کو ترجیح دینی چاہیے ۔۔
، پسند تو کسی بھی انسان کو کیا جا سکتا ہے لیکن اگر دوستی نہ ہو تو تعلق دیر تک قائم نہیں رہتے ۔ میرے لیے دوستی بہت ضروری ہے یعنی میرا لائف پارٹنر کوئی ایسا شخص ہو جس کے ساتھ میں مختلف موضوعات پر بامعنی گفتگو کر سکوں۔ میں کوئی بہت زیادہ امیر آدمی نہیں چاہتی لیکن اس کے معاشی حالات کم از کم میرے جیسے تو ہوں تاکہ اس کے ساتھ ذہنی طور پر سکون سے رہوں۔