بیٹے کی کامیابی پرخوش ہونافطری بات:راحت فتح علی خان

بیٹے کی کامیابی پرخوش ہونافطری بات:راحت فتح علی خان

لاہور(شوبز ڈیسک ) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بیٹے شاہ زمان خان کا موازنہ نصرت فتح علی خان سے کیے جانے پر کہا کہ میں ایسا نہیں کہہ سکتا کہ میرا بیٹا نصرت فتح علی خان جیسا گاتا ہے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ، یہ فیصلہ تو سننے والوں کو کرنا ہے اور اگر لوگ اس میں اس قسم کی صلاحیت دیکھتے ہیں تو میں شکر گزار ہوں۔ویمبلے ارینا میں پرفارمنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شو ریکارڈ بریکنگ تھا اس پر میں اللّٰہ کا شکر گزار ہوں۔ میں حقیقی طور پر بیٹے کو مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے ردِعمل سے متاثر ہوں اور ایک باپ کا بیٹے کی کامیابی کو دیکھ کر خوش ہونا فطری بات ہے ۔ شاہ زمان کا ابھی ایک طویل سفر باقی ہے ، اسے سخت محنت کرنی ہے اور اس سے بھی زیادہ کامیابی حاصل کرنی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں