بادشاہی مسجد میں جوتوں کی حفاظت کی آڑ میں لوٹنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بادشاہی مسجد میں آنے والے زائرین کو جوتوں/ پاپوش کی حفاظت کی آڑ میں لوٹنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزم فرحان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر فوری ایکشن لیا گیا،ملزم بادشاہی مسجد آنے والے عوام الناس سے زائد چارجز کرتا اور اور منع کرنے پر بدتمیزی بھی کرتا تھا،ملزم سرکاری ریٹ 10 روپے فکس ہونے کے باوجود زائد رقم وصول کر رہا تھا،ملزم کے خلاف متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ۔