محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے ملاقات، فاتحہ خوانی

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ جا کر شہید کے والد، والدہ،بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو شہید میجر سعد کی لازوال قربانی پر ناز ہے ،بہادر سپوت قوم کا ناقابل فراموش سرمایہ ہے ۔محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی۔