ڈاکٹریاسمین راشد جیل میں قیدیوں اور عملے کا علاج کرنے لگیں

لاہور(این این آئی)9مئی کے گھیراؤ جلاؤ کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں مریضوں اور جیل عملے کا علاج معالجہ بھی کر رہی ہیں۔
ایک ویب سائٹ کی رپورٹ میں جیل ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد کے بارے میں جیل کے اندر مشہور ہے کہ جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ کو کہیں کہ وہ ہمارا معائنہ کردیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بیٹھ کر جو قیدی بیمار ہو جاتے ہیں ان کا علاج معالجہ کرتی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ یاسمین راشد ادویات تجویز کردیتی ہیں، جیل قیدی یاسمین کی وجہ سے خوش ہیں، 70 سالہ بزرگ ہونے کے ناتے وہ سب کا خیال رکھتی ہیں۔جیل ذرائع کے مطابق کافی قیدی اور پولیس والے ان کے علاج سے بہتر ہوئے ہیں۔