100سے زائد بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا چوہا

100سے زائد بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا چوہا

لاہور(نیٹ نیوز)کمبوڈیا میں ایک چوہے نے 100 سے زائد بارودی سرنگوں اور دیگر ناکارہ دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے پر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام درج کرا لیا۔۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رونن نے اگست 2021ء سے لے کر اب تک 109 بارودی سرنگوں اور 15 ناکارہ ہتھیاروں کا پتہ لگایا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونن سے پہلے یہ ریکارڈ افریقی چوہے ماگاوا کے پاس تھا جس نے 5 سال کے دوران 71 بارودی سرنگیں اور 38 ناکارہ ہتھیاروں کا پتہ لگایا تھا، وہ 2021ء میں ریٹائر ہوا اور 2022ء میں مر گیا۔رونن کو تربیت دینے والی بیلجیئم کی این جی او ‘اے پی او پی او’ نے اسے یہ ریکارڈ بنانے پر ‘Most Successful Mine Detection Rat’ بھی قرار دیا ہے ۔ امید ہے کہ رونن مائن ڈیٹیکشن کے شعبے میں کام کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں