ٹریپ ڈور مکڑیوں کی نئی اقسام دریافت کر لی گئیں

ٹریپ ڈور مکڑیوں کی نئی اقسام دریافت کر لی گئیں

میلبرن(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں سائنسدانوں نے ٹریپ دور مکڑیوں کے نئی اقسام دریافت کر لیں۔۔

یونی ورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آسٹریلیا کے کیمبرلی ریجن میں پہلی مرتبہ مکڑیوں کے ایک گروپ کا مشاہدہ کیا ہے ۔ڈاکٹر جرمی ولسن کی قیادت میں ایک ٹیم جس کا تعلق یونی ورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سکول آف بایولوجیکل سائنس سے بلش بلٹز نامی مہم میں یہ دریافت کی ۔ڈاکٹر ولسن نے بتایا ہے کہ ہم نے ان مکڑیوں کو ان کے مخصوص قسم کے بل کی مدد سے دریافت کیا، عام طور پر وہاں کی مکڑیاں کھلے بل بناتی ہیں لیکن ان مکڑیوں کے بلو کے ساتھ کالر نما حلقہ بھی نظر آیا۔ وہاں ہمارے ذہن میں یہ سوال بار بار آیا کہ یہ مکڑیاں اس قسم کے بل ہی آخر کیوں بناتی ہیں،پھرپتہ چلاکہ وہ ایساسیلاب سے بچنے کیلئے کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں