عام ادویات ذیابیطس میں اچانک ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتیں

عام ادویات ذیابیطس میں اچانک ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتیں

لاہور(نیٹ نیوز)جب ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی صحت اور کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اکثر یہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ بہتر کھائیں۔۔

، جسمانی سرگرمیاں کریں اور بلڈ شوگر کنٹرول کریں،لیکن ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ان مذکورہ بالا تجاویز کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے خاص طور پر اس وقت جب اچانک دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہو۔یہ مطالعہ جرمنی میں ذیابیطس کی ایک حالیہ کانفرنس میں شیئر کیا گیا۔ اس میں ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس مطالعہ کی قیادت ہالینڈ میں ڈاکٹر پیٹر ہارمز اور ان کی ٹیم نے کی۔ انہوں نے ٹائپ 2 ذیابیطس والے تقریباً 4,000 لوگوں کے صحت کے ریکارڈ کو دیکھا۔ ان میں سے 689 افراد کو 2010 اور 2019 کے درمیان اچانک دل کا دورہ پڑا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں