امام الحق کی15 لسٹ اے سنچریاں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے پریذیڈنٹ کپ میں آئل اینڈ گیس کارپوریشن کی نمائندگی کرتے ہوئے۔۔۔
واپڈا کی ٹیم کیخلاف 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 108 رنز کی باری کھیلی جو لسٹ اے کرکٹ میں ان کی 15ویں سنچری تھی ، اس کے ساتھ ہی وہ لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے ٹاپ 10 پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔ امام الحق 2015 سے اب تک 127 لسٹ اے میچز میں 47.88 کی اوسط سے 5555 رنز سکور کرچکے ہیں ۔