فیکٹری ورکر کا دنیا کا تیز ترین انناس کاٹنے کا ریکارڈ

 فیکٹری ورکر کا دنیا کا تیز ترین انناس کاٹنے کا ریکارڈ

براٹسلاوا (نیٹ نیوز)گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق وسطی یورپ کے ملک، سلوواکیہ کی ایک فیکٹری ورکر ڈومینیکا گاسپارووا نے چند سیکنڈز میں انناس چھیلنے اور ٹکڑوں میں کاٹنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

برطانیہ میں واقع ڈیل مونٹے کے پروسیسنگ پلانٹ میں صرف 11.43 سیکنڈ میں انناس کے سروں کو کاٹا، چھلکا اتارا اور پھل کے چھوٹے ٹکڑے بنا دیئے ۔ یہ مقابلہ کمپنی کے 10 ملازمین کے درمیان ٹائمڈ کنڈیشنز میں منعقد ہوا، جس میں حفاظتی دستانے اور فیکٹری لباس پہن کر ڈومینیکا نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے موقع پر ہی انہیں سرٹیفکیٹ پیش کیا جبکہ ساتھی ملازمین نے زور دار تالیاں بجا کر اس کامیابی کا جشن منایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ، اور مبارکباد دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں