ماں بیٹی قتل کیس:302 کامقدمہ نہ کرنے پر 3تھانیدارمعطل

 ماں بیٹی قتل کیس:302 کامقدمہ نہ کرنے پر 3تھانیدارمعطل

ایس ایچ او کاہنہ سمیت دیگر نے لاش ملنے پر صرف 174کی کارروائی کی تھی گرفتارملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر کوبھی معطل کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(کرائم رپورٹر )ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ،لڑکی کی لاش ملنے پر302کی دفعات کے تحت مقدمہ درج نہ کرنے پر3تھانیدار معطل کر دئیے جبکہ اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی عثمان حیدر کوبھی معطل کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس نے ڈی ایس پی کے ہاتھوں قتل کی جانیوالی اس کی بیٹی کی لاش ملنے پر پوسٹمارٹم کروایا لیکن 302کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی بجائے صرف 174کی کارروائی کی اور لاش کو لاوارث قرار دے کر تدفین کر دی۔ پولیس حکام نے 302کا مقدمہ درج نہ کرنے پرایس ایچ او کاہنہ، چوکی انچارج صوئے آصل محمد ذوالفقار اور اے ایس آئی اللہ رکھا کو معطل کر دیا ہے ۔دوسری طرف سی سی پی او لاہور کی رپورٹ پر آئی جی پنجاب نے اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی عثمان حیدر کو معطل کر دیا ہے ۔جبکہ عثمان حیدراپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر چکاہے ۔ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اورایک ماہ قبل دونوں کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کروادی تھی،رواں ہفتے ڈی ایس پی کی بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد ہو گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں