تتلے عالی:نالی توڑ نے سے روکنے پر 3 افراد کا خاتون پر تشدد

تتلے عالی:نالی توڑ نے سے روکنے  پر 3 افراد کا خاتون پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار )نالی توڑنے سے منع کرنے پر 3 افراد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نواحی گاؤں قلعہ مصطفی آباد میں علی احمد،اکبر اور علی الیاس سرکاری گلی میں بنی نالی توڑ دی ،ثمن شبیر نے منع کیا تو ملزموں نے ہوروں مکوں سے تشدد کیا، جان بچا کر گھر آئی تو ملزم بھی پیچھے آگئے گھر میں داخل ہوکر خاتون پر تشدد کیا، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ،اہل علاقہ نے خاتون کی جان چھڑائی اور ملزم فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں